ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یورپی بجٹ کے خلاف ویٹو استعمال کر سکتے ہیں: ماتیو رینزی

یورپی بجٹ کے خلاف ویٹو استعمال کر سکتے ہیں: ماتیو رینزی

Thu, 27 Oct 2016 12:24:30    S.O. News Service

ریمو،26؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اطالوی وزیر اعظم ماتیو رینزی نے یورپی یونین کے بجٹ کے خلاف ویٹو کا اپنا حق استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ماتیو رینزی نے کہا کہ اگر یونین کی دیگر ریاستوں کی جانب سے مہاجرین کا کوٹہ مقرر کرنے سے انکار کیا گیا تو وہ یورپی بجٹ کو ویٹو کر دیں گے۔ ان کے بقول ان کا ملک بیس ارب یورو یورپی یونین کو دیتا ہے اور اس کے بدلے میں انہیں بارہ ارب واپس دیے جاتے ہیں۔ رینزی نے مزید کہا کہ ہنگری، چیک ریپبلک اور سلوواکیہ کی جانب سے اگر مہاجرین کی منصفانہ تقسیم سے انکار کیا جاتا رہا تو یہ نظام مفلوج ہو کر رہ جائے گا۔


Share: